0
Wednesday 20 Apr 2011 00:35

کابینہ میں توسیع،ایم کیو ایم،جے یو آئی،ق لیگ کی شمولیت خارج از امکان نہیں، وزیراعظم

کابینہ میں توسیع،ایم کیو ایم،جے یو آئی،ق لیگ کی شمولیت خارج از امکان نہیں، وزیراعظم
 اسلام آباد:وزیراعظم کہتے ہیں سیاست لمحہ بہ لمحہ بدلنے کا نام ہے، متحدہ قومی موومنٹ، جے یو آئی اور پاکستان مسلم لیگ ق کی حکومت میں شمولیت خارج از امکان نہیں۔ وزیراعظم نے یہ باتیں اسلام آباد میں سابق وزیر اطلاعات جاوید جبار کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تین سال میں تمام فیصلے مشاورت سے کئے، صدر زرداری اور خود انہوں نے آئین کی بالادستی قائم رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ناراض سیاسی لوگوں سے رابطہ ہے، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا بیان آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں افغان صدر حامد کرزئی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ سرائیکی صوبے کے بارے میں سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ صدر نے سرائیکی صوبے کو پارٹی منشور میں شامل کرنے کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق حکومت نئی کابینہ کی تشکیل میں مصروف ہے اور ایسے وقت وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سیاست میں کوئی بھی چیز حتمی نہیں ہوتی اور سیاست میں بات چیت کا عمل جاری رہتا ہے،ایک سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر حکومت اپنی پالیسی واضح کر چکی ہے۔ انہوں نے اپنے دورہ افغانستان کو خوش آئند قرار دیا۔

خبر کا کوڈ : 66476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش