QR CodeQR Code

سندھ حکومت اور اسکی ماتحت پولیس نے امریکہ نوازی کی انتہاء کر دی ہے، ایم ڈبلیو ایم

28 Aug 2017 00:28

اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے وزیراعلٰی و گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں آئی ایس کی امریکہ مخالف ریلی پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ کا فی الفور نوٹس لیں اور ذمہ دار عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی نے کراچی میں آئی ایس او کی پُرامن امریکہ مردہ باد ریلی پر پولیس کی وحشیانہ شیلنگ، لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ مختار امامی نے کہا کہ سندھ حکومت اور اسکی ماتحت پولیس نے امریکہ نوازی کی انتہاء کر دی ہے، امریکہ مخالف پُرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنا اچھی روش نہیں ہے، امریکہ و پاکستان مخالف قوتوں کے خلاف محب وطن پاکستانی نوجوان، خواتین اور بچے احتجاج کیلئے نکلے تھے، جن پر پولیس کی جانب سے شدید لاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے وزیراعلٰی و گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ آئی ایس کی امریکہ مخالف ریلی پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ کا فی الفور نوٹس لیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔


خبر کا کوڈ: 664765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664765/سندھ-حکومت-اور-اسکی-ماتحت-پولیس-نے-امریکہ-نوازی-کی-انتہاء-کر-دی-ہے-ایم-ڈبلیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org