QR CodeQR Code

آئی ایس او کراچی کی ریلی پر شیلنگ، سندھ پولیس امریکی غلامی میں اندھی ہو چکی ہے، عارف علوی

28 Aug 2017 03:21

اپنے مذمتی بیان میں تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر شہری اور سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے، امریکی قونصلیٹ نمائش چورنگی سے بہت دور ہے، لیکن سندھ پولیس امریکی غلامی میں اتنی اندھی ہو چکی ہے کہ نمائش چورنگی پر ہی ریلی پر شیلنگ کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نمائش چورنگی پر سندھ پولیس کی جانب سے آئی ایس او کی مردہ باد امریکا ریلی پر شیلنگ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر شہری اور سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے، امریکی قونصلیٹ نمائش چورنگی سے بہت دور ہے، لیکن سندھ پولیس امریکی غلامی میں اتنی اندھی ہو چکی ہے کہ نمائش چورنگی پر ہی ریلی پر شیلنگ کر دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ایس او کے گرفتار کئے گئے پُرامن مظاہرین کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 664775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664775/ا-ئی-ایس-او-کراچی-کی-ریلی-پر-شیلنگ-سندھ-پولیس-امریکی-غلامی-میں-اندھی-ہو-چکی-ہے-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org