QR CodeQR Code

بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، مسعود خان

28 Aug 2017 09:28

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے وفد سے ملاقات میں صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، سید شبیر شاہ، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، مسرت عالم اور دیگر حریت قائدین قوم کے ہیرو ہیں جو اپنے موقف پر ثابت قدم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے حریت رہنمائوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، سید شبیر شاہ، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، مسرت عالم اور دیگر حریت قائدین قوم کے ہیرو ہیں جو اپنے موقف پر ثابت قدم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے کنوینئر فیض نقشبندی، محمود احمد ساغر اور عبدالحمید لون پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے مگر وہ مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو گا، عالمی برادری موجودہ صورتحال کا نوٹس لے، ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 664790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664790/بھارت-مقبوضہ-کشمیر-میں-ا-بادی-کا-تناسب-تبدیل-کرنا-چاہتا-ہے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org