0
Monday 28 Aug 2017 12:07

جب تک ٹرمپ معذرت نہیں کرتا، امریکی سفیر کو ملک بدر کر کے سفارت خانہ اور قونصلیٹ بند کریئے جائیں، دفاع پاکستان

جب تک ٹرمپ معذرت نہیں کرتا، امریکی سفیر کو ملک بدر کر کے سفارت خانہ اور قونصلیٹ بند کریئے جائیں، دفاع پاکستان
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے، اس سلسلے دفاع پاکستان کونسل کے قائدین نے اسلام آباد میں کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دھمکیاں دینے پر پاکستانی قوم سے معذرت کرے، ہم وطن عزیز کی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ عبدالرحمن مکی، سردار عتیق، ظفر علی شاہ، پیر سید ہارون علی گیلانی، عبداللہ حمید گل، احمد رضا قصوری، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، یوسف شاہ، سید ضیا اللہ شاہ بخاری، میاں اسلم، علامہ محمد زوار حیدر، پیر عظمت سلطان، محمد اقبال فاروقی، محمد اجمل بلوچ، سید عبدالوحید شاہ و دیگر نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیٹو سپلائی فوری بند اور امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگائی جائے، تمام شہروں میں امریکی قونصل خانے بند کیے جائیں، امریکا اور بھارت پاکستان دشمنی میں ایک ہو چکے، حکومت کو اب ڈو مور کے بجائے نو مور کی پالیسی اپنانی چاہیے، امریکا سے تعلقات پر نظرثانی کی جائے۔ دفاع پاکستان کونسل کے قائدین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ وطن عزیز کے دفاع کیلیے جانیں قربان کرنے کو تیار ہے، اگر امریکا نیوکلیئر پاور ہے تو پاکستان بھی نیوکلیئر پاور ہے، 21 کروڑ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ملک کے دفاع میں ساتھ ہوں گے، دفاع پاکستان کونسل امریکی دھمکیوں کے خلاف تحریک جاری رکھے گی، مطالبات نہ مانے گئے تو تاریخی دھرنے دیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 664857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش