0
Monday 28 Aug 2017 15:34

سندھ حکومت نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کردیئے

سندھ حکومت نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کردیئے
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مردم شماری نتائج پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کے دوران مردم شماری کے نتائج مسترد کرتے ہوئے اسے وفاق کی سازش قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی جان بوجھ کر کم ظاہر کی گئی، کراچی جیسے بڑے شہر کی آبادی کو کم ظاہر کرنا وفاق کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت سندھ کی آبادی کم ظاہر کی گئی ہے جب کہ مالیاتی ایوارڈ میں سندھ کا حصہ نہ بڑھانے کے لئے بھی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا۔ سینئر وزیر نے کہا کہ سندھ کا مطالبہ تھا کہ گھر گھر شماری کے موقعے پر ہر گھر کو فارم کی فوٹو کاپی فراہم کی جائے لیکن وفاق نے مردم شماری کے نتائج کو راز میں رکھ کر سندھ کے ساتھ سازش کی ہے، مردم شماری میں سندھ کے خدشات دور نہیں کئے گئے۔ نثار کھوڑو نے مردم شماری نتائج پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا ہم اپنا حق لے کر رہیں گے، صورتحال پر غور کرنے اور مزید لائحہ عمل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرکے جلد اے پی سی بلائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 664938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش