0
Monday 28 Aug 2017 18:47

ڈی آئی خان میں سکیورٹی آپریشن کے دوران 25 گرفتار، اسلحہ برآمد

ڈی آئی خان میں سکیورٹی آپریشن کے دوران 25 گرفتار، اسلحہ برآمد
 اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید فدا حسن شاہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ عبدالصبور خان کی نگرانی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد سرچ اینڈ سٹرائیک ٹارگٹ آپریشن کیا گیا۔ جسکی قیادت ایس پی سلیم ریاض نے کی آپریشن میں چار ڈی ایس پیز، 10 انسپکٹرز اور دو سو پولیس اہلکاروں سمیت دیگر سکیورٹی اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں نے بائیو میٹرک سسٹم کے زریعے آٹھ سو مکانات کو چیک کیا، دوران چیکنگ پچیس مشکوک افراد کو گرفتار کیاگیا جبکہ غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمات درج کیئے میڈیا سے گفتگو کے دوران ریجنل پولیس آفیسر سید فدا حسن شاہ نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری رہیگا۔
خبر کا کوڈ : 664974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش