0
Monday 28 Aug 2017 18:53

این اے 4 پشاور سے رکن قومی اسمبلی گلزارخان انتقال کرگئے

این اے 4 پشاور سے رکن قومی اسمبلی گلزارخان انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے حلقہ این اے 4 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی گلزار خان انتقال کرگئے۔ گلزار خان دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کی فراہمی کے دوران دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق گلزار خان کی نماز جنازہ آج 4 بجے ان کے آبائی گاؤں بڈھ بیر ماشوخیل میں ادا کی جائے گی۔ گلزار خان سال 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، گلزار خان کے مقابلے میں مسلم لیگ نواز اور جماعت اسلامی کے امیدوار کھڑے تھے تاہم گلزار خان نے سب سے زیادہ 55 ہزار 134 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ یاد رہے کہ گلزار خان کمشنر پشاور اور افغان کمشنریٹ کے کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 664976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش