QR CodeQR Code

کراچی میں آئی ایس او کی مردہ باد امریکا ریلی پر پولیس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، شیعہ علماء کونسل

28 Aug 2017 19:12

اپنے مذمتی بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ ناظر تقوی اور نایب صدر یعقوب شہباز نے کہا کہ سندھ پولیس اور حکومت واضح کریں کہ وہ پاکستان کیساتھ ہیں یا امریکا کے، کیونکہ امریکا مخالف ریلی کو روکنا امریکی غلامی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے، ریلی میں شیلنگ اور لاٹھی چارج کا حکم دینے والے افسران کیخلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی اور نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے نکالی جانے والی آئی ایس او کی امریکا مردہ باد ریلی پر پولیس کی جانب سے وحشیانہ شیلنگ، لاٹھی چارج اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، نہتے اور پُرامن شہریوں پر انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کا حملہ کسی بھی صورت قبول نہیں۔ اپنے مشترکہ بیان میں ایس یو سی سندھ کے رہنماؤں نے کہا کہ امریکا عالم اسلام اور پاکستان کا دشمن ہے، جس کی واضح مثال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو حالیہ دھمکی ہے، اگر عالم اسلام و پاکستان کے دشمن کے خلاف پُرامن ریلی نکالی جا رہی تھی، تو کس کے حکم پر اس ریلی کو سبوثار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس اور حکومت واضح کریں کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں یا امریکا کے ساتھ، کیونکہ امریکا مخالف ریلی کو روکنا امریکی غلامی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جو امریکی غلامی کا طوق پہنا ہوا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اُس کو اتار کر پھینک دیا جائے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ریلی میں شیلنگ اور لاٹھی چارج کا حکم دینے والے افسران کیخلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 664979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664979/کراچی-میں-ا-ئی-ایس-او-کی-مردہ-باد-امریکا-ریلی-پر-پولیس-حملے-شدید-مذمت-کرتے-ہیں-شیعہ-علماء-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org