0
Monday 28 Aug 2017 21:12

پاراچنار، کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کا بھرتی میں انکا کوٹہ مختص کرنیکا مطالبہ

پاراچنار، کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کا بھرتی میں انکا کوٹہ مختص کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے کمیونٹی سکولز کے اساتذہ نے بھرتی میں کوٹہ مختص نہ کرنے آور انٹرویو میں نمبر نہ دینے پر شدید احتجاج کیا ہے اور 5 ستمبر تک حقوق نہ ملنے کی صورت میں سکول بند کرنے اور احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز مظاہر حسین، طالب حسین، انتظارحسین ، کامل حسین، جوہر حسین، حشمت حسین اور دیگر اساتذہ نے کہا کہ وہ 20 سال سے کرم میں کمیونٹی سکولوں میں ٹیچنگ کررہے ہیں۔ اور زیادہ تر اساتذہ اوورریج ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل کمیونٹی ٹیچرز کے لئے انٹرویو میں 5 نمبر دیے جاتے تھے۔ مگر حالیہ انٹرویو میں نہیں دیئے گئے ہیں۔ جسکی وجہ سے کمیونٹی سکولز ٹیچرز میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھرتی میں کمیونٹی ٹیچرز کے لئے کوٹہ مختص کیا جائے اور انٹرویو میں پہلے کی طرح نمبر دیے جائیں۔ کمیونٹی سکولز کے اساتذہ نے فیصلہ کیا ہے۔ کہ اگر 5 ستمبر تک ان کا مسئلہ حل نہ ہوا۔ تو سکولوں کو بند کرکے اختجاجی تحریک شروع کر دینگے۔ کرم ایجنسی میں گزشتہ بیس سال سے 36 کمیونٹی سکول چل رہے ہیں۔ جن میں 116 اساتذہ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور ان سکولوں میں آٹھ ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 664980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش