0
Tuesday 29 Aug 2017 10:42

چھٹی مردم شماری کے بعد آبادی کے تناسب سے ملک کے دس بڑے شہروں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں

چھٹی مردم شماری کے بعد آبادی کے تناسب سے ملک کے دس بڑے شہروں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، کراچی کی آبادی ایک کروڑ 49 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے۔ لاہور کی آبادی 1 کروڑ 11 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہے۔ فیصل آباد کی آبادی 32 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ راولپنڈی 20 لاکھ 98 ہزار آبادی کیساتھ ملک کا چوتھا بڑا شہر بن گیا ہے۔ گوجرانوالا 20 لاکھ 27 ہزار آبادی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور 19 لاکھ 70 ہزار نفوس کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ملتان 18 لاکھ 71 ہزار افراد کیساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ حیدر آباد 17 لاکھ 32 ہزار افراد کیساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 10 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کیساتھ نویں نمبر پر ہے۔ کوئٹہ 10 لاکھ ایک ہزار آبادی کیساتھ ملک کا دسواں بڑا شہر قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مردم شماری کے نتائج پر پاکستان کا ہر طبقہ مختلف پلیٹ فارمز پر اظہار خیال کر رہا ہے، اس میں سب سے دلچسپ اور چٹکلوں و طنز بھرے تبصرے سوشل میڈیا پر کئے جا رہے ہیں، توقعات کچھ اور تھیں لیکن نتائج کچھ اور آئے۔ بالخصوص کراچی کی آبادی پر لوگوں نے دل کھول کر فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر ویب سائٹس پر اظہار کیا ہے، کسی نے کہا آدھا کراچی پوچھ رہا ہے، مردم شماری سے ہمیں کیوں نکالا، تو کسی نے تبصرہ کیا بِک گئی ہے مردم شماری، لکھنے والوں نے تو یہ بھی لکھا کہ یہ کراچی کی نہیں نیو کراچی کی آبادی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مردم شماری کے نتائج سے مطمئن نہیں، ملک کی خواتین کی تعداد مردوں سے کم سامنے آنے پر بھی لطیفے جڑنے سے پرہیز نہیں کیا جا رہا، مزاحیہ پوسٹس اپنی جگہ مگر سوشل میڈیا پر کراچی والوں نے مردم شماری کے نتائج پر شکوک و شبہات کا دل کھول کر اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 665114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش