0
Tuesday 29 Aug 2017 14:27

مردم شماری کے مطابق نئے ہزاروں سکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں اور اساتذہ کی ضرورت ہے

مردم شماری کے مطابق نئے ہزاروں سکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں اور اساتذہ کی ضرورت ہے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چھٹی مردم شماری کے بعد 50 ہزار سے زائد نئے سکول، ایک ہزار سے زائد نئے کالجز، ایک سو سے زائد نئی یونیورسٹیوں اور 2 لاکھ سے زائد نئے اساتذہ کی ضرورت بڑھ گئی۔ ملک میں وفاقی اور صوبائی سطح پر نئے تعلیمی اداروں، اساتذہ اور آئوٹ آف سکول بچوں کی حقیقی تعداد جاننے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر سٹڈی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ملک میں پرائمری، مڈل، ہائر سکینڈری، انٹر سکولز اور کالجز، یونیورسٹیوں کے لئے 2 لاکھ سے زائد نئے اساتذہ کی فوری ضرورت ہے۔ اسی طرح مردم شماری کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں پرائمری، مڈل اور ہائر سکینڈری کے 50 ہزار نئے سکولز، ایک ہزار سے زائد نئے کالجز اور ایک سو سے زائد نئی یونیورسٹیوں کی اشد ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 665128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش