QR CodeQR Code

کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکا

29 Aug 2017 11:26

مقامی میڈیا نے ابتدائی رپورٹس کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے قریب ایک بینک کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوئے


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دھماکا کابل میں قائم امریکی سفارت خانے کے قریب ہوا۔ مقامی میڈیا نے ابتدائی رپورٹس کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے قریب ایک بینک کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔ وزیر اکبر خان ہسپتال کے حکام نے واقعے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق دھماکا مسعود اسکوئر کے قریب قائم ایک بینک کے باہر ہوا۔ دھماکے میں قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ خیال رہے کہ 21 اگست کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے افغانستان میں مزید امریکی فوج بھیجے کی منظوری دی تھی۔ جس پر افغان طالبان کے ترجمان نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا نے افغانستان سے غیر ملکی فوجیں نکالنے کے بجائے یہاں مزید فوج بھیجی تو وہ اس ملک کو امریکی افواج کا قبرستان بنا دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 665147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/665147/کابل-میں-امریکی-سفارت-خانے-کے-قریب-دھماکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org