0
Tuesday 29 Aug 2017 12:07

پشاور میں طالبان کی کوئی قیادت یا شوریٰ موجود نہیں، شاہ فرمان

پشاور میں طالبان کی کوئی قیادت یا شوریٰ موجود نہیں، شاہ فرمان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ نہ تو پشاور میں طالبان کی قیادت موجود ہے اور نہ ہی طالبان شوریٰ، اگر امریکی جنرل کو ایسی کسی بات کا علم ہے اور وہ ہمیں نہیں بتا رہے تو اس سے شک اور سازش کی بو آتی ہے کہ امریکہ یہاں کوئی کھیل کھیلنا چاہتا ہے، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز مادر وطن کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور ہم کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ کو معلوم ہو کہ پشاور میں طالبان کی قیادت یا طالبان شوریٰ کہاں موجود ہے اور وہ ہمیں نہ بتائے تو یہ ظلم ہوگا۔ شاہ فرمان نے کہا کہ یہاں آرمی پبلک سکول جیسا المناک سانحہ رونما ہوا، پشاور میں روزانہ کی بنیاد پر بم دھماکے اور خودکش حملے ہوتے رہے ہیں، جن میں سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں، لیکن پھر بھی امریکہ ہم پر شک کرتا ہے تو وہ پہلے اپنی پوزیشن واضح کرے۔ شاہ فرمان نے کہا کہ امریکی جنرل، امریکہ یا افغانستان میں بیٹھ کر ایسا بیان دیتا ہے تو وہ پاکستان کی عسکری قیادت کو اس بارے میں کیوں آگاہ نہیں کرتا۔
خبر کا کوڈ : 665163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش