0
Tuesday 29 Aug 2017 15:15

شریف برادران بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر آئینی حدود کو عبور کرتے ہوئے عدلیہ کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں، جویریہ ظفر آہیر

شریف برادران بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر آئینی حدود کو عبور کرتے ہوئے عدلیہ کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں، جویریہ ظفر آہیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کی صدر جویریہ ظفر آہیر نے جوہر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ نون لیگ کی قیادت اداروں سے تصادم کی سوچ ختم کرے، سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دئیے جانے کے بعد شریف برادران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور آئینی حدود کو عبور کرتے ہوئے عدلیہ کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں، ان کا یہ منفی طرزِ عمل ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شریف برادران کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرپشن سے پاک سیاسی تبدیلی کی بنیاد رکھی، جس پر پاکستان کا ہر محب وطن شہری انہیں خراج تحسین پیش کر رہا ہے، 2018ء کے انتخابا ت میں تحریک انصاف کی یقینی فتح کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 665235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش