0
Tuesday 29 Aug 2017 19:44

شانگلہ، ٹرک سے لاکھوں روپے مالیت کی شراب برآمد، ڈرائیور گرفتار

شانگلہ، ٹرک سے لاکھوں روپے مالیت کی شراب برآمد، ڈرائیور گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق شانگلہ کے علاقے دندئی میں پولیس نے ناکہ بندی پر ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران 600 بوتل شراب برآمد کرکے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شراب کی بوتلیں چائنہ کے خوراکی سامان میں چھپائی گئی تھیں، جنہیں گلگت سے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا تھا۔ گرفتار ملزم خورشید کا تعلق مانسہرہ سے ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 665300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش