0
Tuesday 29 Aug 2017 20:20

ڈونلڈ ٹرمپ الزامات، پشاور کی عیسائی برادری کا بھی احتجاجی مظاہرہ

ڈونلڈ ٹرمپ الزامات، پشاور کی عیسائی برادری کا بھی احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں عیسائی برادری نے نئی امریکی پالیسی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کوہاٹی گیٹ میں ہوئے اس مظاہرے میں عیسائی برادری نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان 20 کروڑ پاکستانیوں کی توہین ہے۔ انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔ اس حوالے سے عمران جارج نے میڈیا کو بتایا کہ مسیحی برادری یہ احتجاج ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف کر رہی ہے، کیونکہ یہ بھی محب وطن پاکستانی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 665313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش