0
Tuesday 29 Aug 2017 21:00
کراچی میں بارشیں زیادہ ہوئیں تو تعلیمی اداروں میں تعطیل کردی جائے گی، وزیر تعلیم

کراچی میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، شہر میں رین ایمرجنسی نافذ

کراچی میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، شہر میں رین ایمرجنسی نافذ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں بارش بدھ سے ہونا تھی تاہم آج سے شروع ہوگئی، موسلادھار بارش کے باعث کراچی کا درجہ حرارت 40 سے گر کر 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا، کراچی کے علاقے طارق روڈ، شارع فیصل، گلبرگ، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس، نرسری، محمود آباد، ملیر، سہراب گوٹھ، گلستان جوہر، صفورا گوٹھ، صدر اور کلفٹن، یونیورسٹی روڈ، فیڈرل بی ایریا، نیو کراچی، اسٹیڈیم روڈ کے علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھر وزیر تعلیم سندھ نے جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ اگر کراچی میں بارشیں زیادہ ہوئیں تو تعلیمی اداروں میں تعطیل کردی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 665333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش