0
Tuesday 29 Aug 2017 23:41

کراچی میں بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر پھر سوالیہ نشان لگا دیا، علامہ ناظر تقوی

کراچی میں بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر پھر سوالیہ نشان لگا دیا، علامہ ناظر تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں ہونے والی بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، اللہ کی رحمت سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے زحمت بن گی ہے، شہر بھر میں نکاسی آب کا نامناسب نظام ہونے سے شہر بھر میں بارش کا پانی جمع ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ سیاسی رسہ کشی نے عوام کو تباہی کے قریب لاکھڑا کیا ہے، سندھ حکومت کے وزراء اپنے ایئر کنڈیشنڈ روم سے باہر آئیں اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں، اور کراچی کی عوام کو اس مشکل سے نجات دلوائیں، صرف میڈیا پر جھوٹے بیان جاری کرنے سے عوام کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی اطلاع پہلے سے موجود تھی، تو اقدامات کیوں نہیں کئے گئے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ عیدالاضحیٰ میں آلائیش اٹھانے کے کاموں پر خصوصی توجہ دی جائے، تاکہ وبائی امراض سے بچا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 665366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش