QR CodeQR Code

بارشوں پر میئر کراچی کا ایکبار پھر بے بسی کا اظہار

29 Aug 2017 23:54

وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بارش تیز ہو گئیں تو کے ایم سی وسائل نہ ہونے پر قابو نہیں کر سکے گی، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کہاں ہے اور کیا کر رہا ہے، بلدیاتی مسائل حل کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن وہ کچھ نہیں کر رہی۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے حوالے سے سندھ حکومت سے کوئی رابطہ نہیں، شہر کی صفائی میں بحریہ ٹاؤن ساتھ دے رہا ہے، سندھ حکومت کہاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں پر میئر کراچی وسیم اختر نے ایک بار پھر بے بسی کا اظہار کر دیا، کہتے ہیں کہ بارش تیز ہو گئیں تو کے ایم سی وسائل نہ ہونے پر قابو نہیں کر سکے گی۔ میئر کراچی نے سوال اٹھایا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کہاں ہے اور کیا کر رہا ہے، بلدیاتی مسائل حل کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن وہ کچھ نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کو ایم کیو ایم سے منسلک نہ کریں، سیاسی جھگڑا الگ رکھیں، ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے حوالے سے سندھ حکومت سے کوئی رابطہ نہیں، شہر کی صفائی میں بحریہ ٹاؤن ساتھ دے رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 665370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/665370/بارشوں-پر-میئر-کراچی-کا-ایکبار-پھر-بے-بسی-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org