0
Wednesday 30 Aug 2017 12:07

عید قربان، پشاور میں چاقو چھریاں تیز کرنیوالی دکانوں پر شہریوں کا رش

عید قربان، پشاور میں چاقو چھریاں تیز کرنیوالی دکانوں پر شہریوں کا رش
اسلام ٹائمز۔ عید قربان کے قریب آتے ہی پشاور کے بازاروں میں چاقو، چھریوں اور سیخوں کی دکانوں پر شہریوں کے رش میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے لوہاروں کا کاروبار عروج پر ہے۔ اس حوالے سے پشاور کے لوہاروں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ بکرا عید سے قبل اور بعد میں ان کا کاروبار ماند پڑا ہوتا ہے، تاہم ان دنوں میں کاروبار میں اتنی گرمی آجاتی ہے کہ پورے سال کی کسر پوری ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں اگر چاقو، چُھرے، سیخ، تبر اور اس طرح کا بیشتر سامان باہر سے آتا ہے، لیکن زیادہ تر سامان مقامی طور پر بھی تیار کیا جاتا ہے۔ لوہاروں کی دکانوں پر شہریوں کا رش دیکھتے ہوئے اندازہ ہوتا ہے کہ قربانی کا گوشت کھانے کو لوگ کتنے بے چین ہیں، تاہم ساتھ ہی ان سے یہ توقع بھی رکھی جانی چاہیئے کہ قربانی کے گوشت میں یہ اپنے ہمسائیوں، غریبوں اور یتیموں کو بھی یاد رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 665449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش