0
Wednesday 30 Aug 2017 18:44

شمالی وزیرستان، متاثرین آپریشن میں مکانات کی بحالی کیلئے امدادی چیکس تقسیم

شمالی وزیرستان، متاثرین آپریشن میں مکانات کی بحالی کیلئے امدادی چیکس تقسیم
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے 668 آپریشن متاثرین میں مکانات کی بحالی کے لئے امدادی چیکس تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز تحصیل بلڈنگ جرگہ ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میجر جنرل 7 ڈویژنز اظہر حیات اور پولیٹیکل ایجنٹ محمد کامران آفریدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کیں، اس موقع پر دیگر عسکری اور سول افسران بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں میجر جنرل اظہر حیات کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج، عوام کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں اور عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں بڑی قربانیوں کے بعد امن کی بحالی ممکن ہوئی ہے جسے کسی صورت دوبارہ خراب نہیں ہونے دیں گے، اب عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امن کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار اور فوج و حکومت کے ساتھ تعاؤن کریں۔ میجر جنرل اظہر حیات نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ ایک نئے وزیرستان اور پاکستان کی بنیاد رکھی جاسکیں۔ پولیٹیکل ایجنٹ کامران آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ مکمل تباہ ہونے والے 116 مکانات کے سربراہان میں 4،4 لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر تباہ ہونے والے 552 مکانات کے سربراہان میں ایک لاکھ 60 ہزار روپے کے چیکس فی کس کے حساب سے دیئے گئے۔ کامران آفریدی نے بتایا کہ چیکس تقسیم کرنے کا سلسلہ آج اور کل (31 اگست کو) بھی جاری رہے گا جس کے دوران مجموعی طور پر 304.720 ملین روپے تقسیم کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 665560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش