0
Wednesday 20 Apr 2011 11:10

میرانشاہ سے خودکش حملہ آور روانہ،پنجاب اور کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ

میرانشاہ سے خودکش حملہ آور روانہ،پنجاب اور کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ
بہاولپور:اسلام ٹائمز۔ میرانشاہ سے طالبان نے متعدد نوجوان خودکش حملہ آور ملک بھر میں بھجوا دئیے ہیں، پنجاب اور کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ دھماکا خیز مواد پنجاب پہنچا دیا گیا۔ وزارت داخلہ حکومت پنجاب کی جانب سے آئی جی پنجاب سمیت صوبہ بھر کے آرپی اوز، سی پی اوز کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق میران شاہ کے دہشت گردوں نے متعدد نوجوان خودکش حملہ آور ملک بھر سمیت پنجاب میں بھی داخل کر دئیے ہیں جن کا ٹارگٹ نامعلوم ہے جبکہ ایک اور اطلاع کے مطابق مشکور نامی دہشت گرد نے مہمند ایجنسی کے کمانڈر عبدالولی کو دہشت گردی کی کارروائیوں کا مشن سونپا ہے، جس کی یوسف نامی دہشت گرد سے ٹیلیفونک گفتگو ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد عنقریب پنجاب اور کراچی میں دہشت گردی کی وارداتوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جبکہ اس کیلئے دھماکا خیز مواد بھی پنجاب میں بھجوایا گیا ہے، لہٰذا فوری طور پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 66567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش