0
Thursday 31 Aug 2017 15:13

خیبر ایجنسی، کھلونا نما بم پھٹنے سے 3 بچے زخمی

خیبر ایجنسی، کھلونا نما بم پھٹنے سے 3 بچے زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 3 بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ لوئی شلمان میں ایک بچہ مقامی آبادی کے قریب پڑا کھلونا نما بم اٹھا کر گھر لے گیا، جہاں وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجہ میں 3 بچے زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی واقع لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں کاشف، طیب اور ساجد شامل ہیں۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 665763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش