QR CodeQR Code

کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کیلئے سی 130 مختص، نیوی ہیلی کاپٹرز بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف

31 Aug 2017 20:14

ترجمان نیوی کے مطابق پانی نکالنے کے لئے واٹر پمپس مہیا کر دیئے گئے ہیں، جبکہ امدادی کاموں میں تیزی کے لئے ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کئے جارہے ہیں، اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے فوج کو ہدایات کی تھی شہریوں کی ہر ممکن مدد کی جائے، پاک فوج ہر مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں غوطہ خور اور کشتیاں بھیج دی گئی ہیں، جبکہ مدد کے لئے ایک سی 130 مخصوص کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نیوی کے مطابق پانی نکالنے کے لئے واٹر پمپس مہیا کر دیئے گئے ہیں، جبکہ امدادی کاموں میں تیزی کے لئے ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کئے جارہے ہیں۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کو ہدایات کی تھی شہریوں کی ہر ممکن مدد کی جائے، پاک فوج ہر مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 665816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/665816/کراچی-میں-بارش-سے-متاثرہ-علاقوں-کیلئے-سی-130-مختص-نیوی-ہیلی-کاپٹرز-بھی-امدادی-کارروائیوں-مصروف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org