0
Thursday 31 Aug 2017 20:28

کراچی کا مواصلاتی نظام معطل، بیرون شہر سے آنے والی گاڑیوں کو داخلے سے روک دیا گیا

کراچی کا مواصلاتی نظام معطل، بیرون شہر سے آنے والی گاڑیوں کو داخلے سے روک دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ موسلادھار بارش کے باعث کراچی کا اندرون اور بیرون شہر رابطہ منقطع ہوگیا، بیرون شہر سے آنے والی گاڑیوں کو داخلے سے روک دیا گیا، ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں پٹرول پمپس پر کھڑی کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں موسلادھار کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا، درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں، شہر کے اکثر علاقوں میں 3 سے 4 فٹ پانی جمع ہے، جس پر ٹرانسپورٹر نے اندرون اور بیرون شہر ٹرانسپورٹ سروس معطل کر دی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر پانی ہونے کی وجہ سے گاڑی خراب ہو جاتی ہیں، بھاری اور بڑی گاڑی ہونے کے باعث انہیں پانی سے نکالنا مشکل ہوتا ہے اور ایسی کوئی سروس بھی موجود نہیں ہے جو پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں مدد کرے۔
خبر کا کوڈ : 665821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش