0
Thursday 31 Aug 2017 23:31

کراچی بارشیں، سندھ حکومت کے وزراء، میئرز، چیئرمین و بلدیاتی نمائندے ایک ٹیم بن کر عوام کی مدد کریں، بلاول بھٹو

کراچی بارشیں، سندھ حکومت کے وزراء، میئرز، چیئرمین و بلدیاتی نمائندے ایک ٹیم بن کر عوام کی مدد کریں، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت اور منتخب نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کو درپیش مشکلات کے تدارک کیلئے مل جُل کر کام کریں۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ منتخب نمائندے اپنے علاقوں سے نکاسی آب کو جلد از جلد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزراء، میئرز، چیئرمین اور دیگر بلدیاتی نمائندے ایک ٹیم بن کر عوام کی مدد کریں اور لوگوں کو مزید نقصان سے بچائیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ وقت الزام تراشی کا نہیں، بلکہ ایک ٹیم بن کر کام کرنے کا ہے۔
خبر کا کوڈ : 665841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش