QR CodeQR Code

بیگم کلثوم نواز کے گلہ کا آپریشن کامیاب، مزید ایک ہفتہ اسپتال میں رہیں گی

1 Sep 2017 09:39

آپریشن کے موقع پر نوازشریف سمیت اہلخانہ کے دیگر افراد بھی اسپتال میں موجود تھے۔ نواز شریف گزشتہ روز ہی اپنی اہلیہ کی تیمار داری اور عید منانے کے لیے لندن پہنچے تھے جبکہ سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز بھی لندن میں ہی موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا گلے کا آپریشن کامیابی سے کر لیا گیا ہے۔ تاہم وہ مزید ایک ہفتہ اسپتال میں قیام کریں گے۔ آپریشن کے موقع پر نوازشریف سمیت اہلخانہ کے دیگر افراد بھی اسپتال میں موجود تھے۔ نواز شریف گزشتہ روز ہی اپنی اہلیہ کی تیمار داری اور عید منانے کے لیے لندن پہنچے تھے جبکہ سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز بھی لندن میں ہی موجود ہیں۔ اس سے قبل بیگم کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن گئی تھیں جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے کچھ ٹیسٹ لیے گئے تھے جس میں بیگم کلثوم نواز کے حلق میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 لاہور میں 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نواز انتخاب لڑیں گی تاہم ان کی غیر موجودگی میں مریم نواز حلقے میں انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 665900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/665900/بیگم-کلثوم-نواز-کے-گلہ-کا-ا-پریشن-کامیاب-مزید-ایک-ہفتہ-اسپتال-میں-رہیں-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org