0
Friday 1 Sep 2017 17:07

امت مسلمہ کو عیدلاضحی کے موقعہ پر دل کی عمیق گہرایوں سے عید مبارک، حریت الائینس کشمیر

امت مسلمہ کو عیدلاضحی کے موقعہ پر دل کی عمیق گہرایوں سے عید مبارک، حریت الائینس کشمیر
اسلام ٹائمز۔ حریت الائینس کشمیر کے لیڈروں محمد عرفان، بشیر احمد سلفی، نسیمہ جی، مریم بانو، عبدالاحد، مظفر کشمیری، معراج الدین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اُمت مسلمہ خصوصاً وادی کشمیر کے عوام کو دل کے عمیق گہرایوں سے عید مبارک پیش کرتے ہوئے کہا عوام اپنے آس پاس حاجت مندوں، غریبوں اور محتاجوں کو اپنی عید کی خوشی میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت پسند اس وقت میدان عمل میں جدوجہد کررہے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں جوان مختلف جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔ حریت الائینس کشمیر نے آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی پر پھر ایک بار پی ایس اے عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ان کو اور دیگر حریت پسند سیاسی قیدیوں جن میں مسرت عالم بٹ، مشاق الاسلام، مظفر ڈار، محمد قاسم فکتو، شبیر احمد شاہ، شامل ہیں کو انسانی بنیادوں پر عید کے پیش نظر غیر مشروط طور پر رہا کرنے کی اپیل کی۔
خبر کا کوڈ : 665928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش