QR CodeQR Code

خیبر اور مہمند ایجنسی میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

1 Sep 2017 17:34

فاٹا کی مہمند اور خیبر ایجنسی کے بعض علاقوں میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے مساجد میں لوگوں نے عید کی نماز ادا کی جس کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرنے کے لئے جانوروں کی قربانی بھی دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں فاٹا کی مہمند اور خیبر ایجنسی کے بعض علاقوں میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے مساجد میں لوگوں نے عید کی نماز ادا کی جس کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرنے کے لئے جانوروں کی قربانی بھی دی گئی۔ دوسری جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، افریقہ، امریکا، یورپ، آسٹریلیا اورمشرق بعید کی مختلف ریاستوں میں آباد کروڑوں مسلمان بھی عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔ سعودی عرب میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے، جس کے بعد مسلمانوں نے سنت ابراہیمی علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی رضا کے لئے جانوروں کی قربانی کی۔


خبر کا کوڈ: 665949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/665949/خیبر-اور-مہمند-ایجنسی-میں-آج-عیدالاضحی-منائی-جارہی-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org