0
Friday 1 Sep 2017 21:54

کراچی میں بارشوں کی تباہی پر ارباب اقتدار کا کردار شرمناک رہا ہے، راؤ کامران محمود

کراچی میں بارشوں کی تباہی پر ارباب اقتدار کا کردار شرمناک رہا ہے، راؤ کامران محمود
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے کہا ہے کہ کراچی میں بارشوں کی تباہی پر ارباب اقتدار کا کردار شرمناک رہا ہے، اگر کراچی کے میئر کو اختیارات نہیں دیئے جا رہے تو احتجاجا مستعفی ہو جانا چاہیئے، لاوارث کراچی ڈوبا ہوا مدد کو پکارتا رہا مگر ارباب اقتدار گھروں میں آرام فرماتے رہے، کراچی کے مسائل پر عید کے بعد اے پی سی بلائیں گے، کراچی کو لاوارث نہیں ہونے دیں گے، شہریوں کی مدد کیلئے رینجرز کا کردار قابل تعریف اور ذمہ داروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش نے حکومتی دعووں اور وعدوں کی قلعی کھول دی ہے، کراچی کے ووٹرز سوال کر رہے ہیں کہ اتنے سالوں سے اقتدار میں رہنے والوں نے کراچی کیلئے کیا کیا ہے، کراچی کے مسائل پر آج تک صرف سیاست ہوتی آئی ہے عملی اقدامات نہیں ہوئے۔ راؤ کامران نے کہا کہ اگر ہر مشکل میں پاک فوج اور رینجرز نے ہی ملکی معاملات سنبھالنے ہیں تو ملک انکے حوالے کر کے نام نہاد جمہوریت کے چیمئنز کو گھر بیٹھا دینا چاہیئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 665965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش