QR CodeQR Code

عیدالاضحیٰ تمام لوگوں کی خیر خواہی کی خاطر قربانی کے اقدار کو قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ ہے، بلاول بھٹو

1 Sep 2017 23:36

اپنے مبارکبادی پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو پُرتشدد انتہاپسندی، اندرونی خلفشار اور تقسیم جیسے چیلینجز کا سامنا ہے، اس وقت ہمیں صرف انسانیت کی بنیاد پر سب کیلئے ایک بہتر دنیا تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر میں آباد مسلمانوں اور خاص طور پر پاکستان میں بسنے والوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بابرکت اور پُرامن عیدالاضحیٰ نصیب ہو، عیدالاضحیٰ کی تمام برکتیں اور رحمتیں عطا ہوں۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عیدالاضحیٰ تمام لوگوں کی خیر خواہی کی خاطر قربانی کے اقدار کو قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ ہے، یہ بھائی چارے کی متاثر کن انداز میں تجدید ہے، یہ جذبہ خیرسگالی اور یکجہتی کے تحت ہمارے درمیان موجود محروموں، بے سہارا اور نادار لوگوں کے پاس جانے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے معاشرے کو پُرتشدد انتہاپسندی، اندرونی خلفشار اور تقسیم جیسے چیلینجز کا سامنا ہے، اس وقت ہمیں صرف انسانیت کی بنیاد پر سب کیلئے ایک بہتر دنیا تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 665970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/665970/عیدالاضحی-تمام-لوگوں-کی-خیر-خواہی-خاطر-قربانی-کے-اقدار-کو-قائم-رکھنے-عزم-کا-اعادہ-ہے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org