0
Wednesday 30 Aug 2017 20:16
سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا امریکن قونصل خانے کے باہر احتجاج

امریکی قونصل خانے کا سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک

امریکی قونصل خانے کا سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے پاکستان کے خلاف توہین آمیز بیانات کے ردعمل میں کراچی میں امریکن قونصل خانے کے باہر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے احتجاج کیا، احتجاج کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما پروفیسر این ڈی خان اور پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکرٹری سید طارق حسن نے کی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، پی پی پی کے رہنما نجمی عالم، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کامران احمد، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما شاہد غوری، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے کنور ارشد سمیت بلال قادری اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے امریکہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیانات اور جنوبی ایشیاء پالیسی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ اس موقع امریکی قونصل خانے کے امریکی عملہ کی جانب سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بدترین اور ہتک آمیز سلوک کیا گیا، جس پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھرپور احتجاج کیا۔
خبر کا کوڈ : 665971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش