0
Saturday 2 Sep 2017 03:56

وسیم اختر سندھ حکومت سے ماہانہ 50 کروڑ لیتے ہیں وہ کہاں خرچ کرتے ہیں، منظور وسان

وسیم اختر سندھ حکومت سے ماہانہ 50 کروڑ لیتے ہیں وہ کہاں خرچ کرتے ہیں، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کام کم اور ٹی وی پر زیادہ آتے ہیں، کام کرنے اور چیخنے میں بہت فرق ہے، میئر کراچی سندھ حکومت سے ماہانہ 50 کروڑ لیتے ہیں وہ کہاں خرچ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی پی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی سے بارش کا پانی نکال دیا ہے، سندھ حکومت دن رات کام کر رہی ہے، کراچی سمیت پورے ملک سے پیپلز پارٹی جیت کر دکھائے گی، سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں مردم شماری میں زیادتی ہوئی ہے، مردم شماری میں غلط اعداد و شمار پر عید کے بعد بھرپور احتجاج کریں گے، کپتان سارے سندھ میں جلسے کریں پر وہ ایک بھی نشست نہیں جیتیں گے، احتساب شروع ہوگیا ہے، اب بڑی بڑی مچھلیاں گرفت میں ہونگیں، نواز شریف اس مرتبہ واپس آئیں گے، اگلی مرتبہ جائیں گے تو واپس نہیں آئیں گے۔ میئر کراچی وسیم اختر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کوئی مستقبل نہیں ہے، میئر کراچی کام کم ٹی وی پر زیادہ آتے ہیں، کام کرنے اور چیخنے میں فرق ہے، میئر کراچی سندھ حکومت سے ماہانہ 50 کروڑ لیتے ہیں وہ کہاں خرچ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 665972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش