QR CodeQR Code

امریکہ کا پاکستان کیخلاف ایک اور وار، ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی امداد روک کر نئی شرائط لگا دیں

2 Sep 2017 05:55

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کیمطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ اس نے عسکری امداد کی مد میں پاکستان کیلئے 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مختص کر رکھے ہیں۔ ذرائع کیمطابق اسلام آباد محض اسی صورت میں یہ امداد حاصل کرسکتا ہے، جب وہ ان اندرونی دہشتگرد نیٹ ورکس کیخلاف موثر کارروائی کرے، جو پڑوسی ملک افغانستان پر حملوں میں ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سے وعدہ شدہ 225 ملین ڈالر کی فوجی امداد روکتے ہوئے نئی شرائط عائد کر دیں ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ اس نے عسکری امداد کی مد میں پاکستان کے لئے 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مختص کر رکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد محض اسی صورت میں یہ امداد حاصل کرسکتا ہے، جب وہ ان اندرونی دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائی کرے، جو پڑوسی ملک افغانستان پر حملوں میں ملوث ہیں۔ اخبار کے مطابق 2002ء سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے پر امریکہ کی جانب سے پاکستان کو تقریباً 33 ارب ڈالرز دیئے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ چند برسوں کے دوران امریکی امداد میں بتدریج کمی آئی ہے، کیونکہ امریکہ کا موقف ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر مخصوص دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 666000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666000/امریکہ-کا-پاکستان-کیخلاف-ایک-اور-وار-ٹرمپ-انتظامیہ-نے-کی-امداد-روک-کر-نئی-شرائط-لگا-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org