0
Saturday 2 Sep 2017 15:32

بھارت میں مقیم نمائندہ ولی فقیہ کا جموں میں استقبال

بھارت میں مقیم نمائندہ ولی فقیہ کا جموں میں استقبال
اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندہ برائے ہندوستان آقای مہدی مہدوی پور اپنے خصوصی دورے پر جموں پہنچے، جہاں ائرپورٹ پر ان کا جموں و کشمیر شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان وغیرہ نے استقبال کیا۔ وہ بٹھنڈی میں ایک ہوسٹل اور دیگر کاموں کا افتتاح کریں گے۔ آقای مہدی مہدوی پور پہلے بھی جموں کے متعدد دورے کرچکے ہیں۔ شیعہ فیڈریشن اور انجمن حسینی بٹھنڈی کے ارکان نے ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اتنا بڑے مذہبی رہنما عید ان کے ساتھ منائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 666004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش