0
Saturday 2 Sep 2017 10:29

خیبر پختونخوا بھر میں آج عیدالاضحٰی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

خیبر پختونخوا بھر میں آج عیدالاضحٰی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں عیدالاضحٰی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، خیبر پختونخوا کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔ آج حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں صوبے بھر میں عیدالاضحٰی پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں امت کی فلاح و بہبود اور ملک کے تحفظ و سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں نماز عید کے اجتماعات میں علماء اور خطیبوں نے اس دن کی فضیلت اور قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔ عید کی نماز ادا کرنے کے بعد اہل ایمان نے سنت ابراہیمیؑ کی یاد میں جانوروں کی قربانی کی۔ عیدالاضحٰی کے موقع پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ملک بھر میں سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے ہیں۔ مختلف شہروں کے انتظامیہ نے عید کے تین دنوں کے دوران آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔ دوسری جانب نیکٹا نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان نیکٹا کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر خفیہ اطلاع کو سنجیدگی سے لیں اور کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے صوبائی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید اجتماعات کے علاقوں میں سکیورٹی سخت کریں اور دیگر ضروری انتظامات مکمل کر لیں۔
خبر کا کوڈ : 666030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش