QR CodeQR Code

طورخم، پاکستان کی جانب سے افغان بارڈر حکام کو عید سے پہلے عید کی مبارکباد

2 Sep 2017 14:45

انتظامیہ کیمطابق پاکستان کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل مبشر نے افغانستان کے کرنل نثار کو مٹھائی اور گلدستے پیش کیے جس کے جواب میں کرنل نثار نے ان کا شکرییہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ عید قربان کے موقع پر پاکستانی حکام کی جانب سے پاک افغان بارڈر طورخم پر افغان حکام کو عید مبارکباد اور تحائف پیش کیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل مبشر نے افغانستان کے کرنل نثار کو مٹھائی اور گلدستے پیش کیے جس کے جواب میں کرنل نثار نے ان کا شکرییہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ آج سعودی عرب سمیت عالم اسلام کے بیشتر ممالک اور مہند و خیبرایجنسی میں بھی عید الاضحی پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 666065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666065/طورخم-پاکستان-کی-جانب-سے-افغان-بارڈر-حکام-کو-عید-پہلے-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org