0
Saturday 2 Sep 2017 14:52

جنوبی وزیرستان، انتظامیہ نے کرمز خیل قبیلے کے 50 قیدی رہا کردیے

جنوبی وزیرستان، انتظامیہ نے کرمز خیل قبیلے کے 50 قیدی رہا کردیے
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے کرمز خیل قبیلے کے 50 قیدی رہا کردیے۔ اس سلسلے میں آج پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں پولیٹیکل نائب تحصیلدار زاہد یونس اور احمد زئی وزیر قبیلے کے عمائدین کا ایک جرگہ ہوا، جس میں احمد زئی وزیر قبیلے کی جانب سے انتظامیہ کو 60 لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد انتظامیہ نے گرفتار افراد کو رہا کر دیا اور ان کی 5 گاڑیاں بھی مالکان کے حوالے کردیں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل آتشزدگی کے مختلف واقعات میں وانا کے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دو ایمبولینس گاڑیاں، میڈیکل سٹور اور نادرا دفتر کے کمرے نذرآتش کیے گئے تھے، جس کے بعد اجتماعی ذمہ داری کے تحت انتظامیہ نے کرمز قبیلے کے 50 افراد کو گرفتار کیا تھا اور ان کی دکانیں سیل کر دی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 666066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش