QR CodeQR Code

ہم نے صرف جمہوریت کی بات کی، جمہوریت کا ساتھ دیا اور دینگے، مولا بخش چانڈیو

2 Sep 2017 16:28

حیدرآباد میں نماز عید کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء نے کہا کہ عید کے روز کسی کے جیل جانے کی بات نہیں کروں گا، عید پر صرف اپنے بکرے کی قربانی کی بات کروں گا، لوگوں کی قربانی کی بات شیخ رشید سے کی جائے، مجھ سے نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی سیاست سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، جبکہ ہم نے صرف جمہوریت کی بات کی، جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں نماز عید کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین نے بھٹو کی شہادت پر مٹھائیاں تقسیم کیں، لیکن ہم ایسا نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو کی سیاست سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، جبکہ ہم نے صرف جمہوریت کی بات کی، جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے روز کسی کے جیل جانے کی بات نہیں کروں گا، عید پر صرف اپنے بکرے کی قربانی کی بات کروں گا، لوگوں کی قربانی کی بات شیخ رشید سے کی جائے، مجھ سے نہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے بھی دوست ہیں۔


خبر کا کوڈ: 666073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666073/ہم-نے-صرف-جمہوریت-کی-بات-کا-ساتھ-دیا-اور-دینگے-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org