0
Saturday 2 Sep 2017 21:03

آلائشیں اٹھانے کا کام عید کے تینوں دن جاری رکھا جائے، میئر کراچی

آلائشیں اٹھانے کا کام عید کے تینوں دن جاری رکھا جائے، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ آلائشیں اٹھانے کا کام تینوں دن جاری رکھا جائے، جانوروں کی آلائشیں اٹھا کر سائنسی طریقے سے دفن کی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اختر نے ضلعی میونسپل کارپوریشن کے چیئرمینوں سے رابطہ کیا اور آلائشیں اٹھانے سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔ اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کی مدد کر رہی ہے، جہاں ضروری ہوا وہاں پر عملہ اور مشینری بھیجی جائے گی، جانوروں کی آلائشیں اٹھاکر سائنسی طریقے سے دفن کی جائیں اور شہری جگہ جگہ آلائشیں پھینکے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی بلدیات اپنے علاقوں میں آلائشیں اٹھانے کے آپریشن کو بھرپور طریقے سے مکمل کریں، بارشوں کے بعد آلائشوں کو بروقت اٹھانا انتہائی ضروری ہے، یہی نہیں آلائشیں اٹھانے کا کام تینوں دن جاری رکھا جائے، کیونکہ کراچی میں 15 لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 666088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش