0
Saturday 2 Sep 2017 22:39

پاراچنار، عید الاضحٰی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

پاراچنار، عید الاضحٰی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے
اسلام ٹائمز۔ آج پاراچنار میں عید الاضحی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر لوگوں نے نماز عید کے بعد گلے ملاکر عید مبارک کہہ دیے۔ اور قربانی کے جانور ذبح کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر کیطرح پاراچنار میں بھی عید قربان مذہبی عقیدت کیساتھ منایا گیا، لوگوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے نماز عید کے بعد قربانی کے جانور ذبح کردیے۔ کرم ایجنسی میں نماز عید کی سب سے بڑی اجتماع مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں لوگوں نے مرکزی جامع مسجد پاراچنار کے پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری کی اقتداء میں نماز عید الاضحی ادا کردی۔ تاہم کرم ایجنسی کے مختلف دیہاتوں میں امام بارگاہوں اور مساجد بھی نماز عید ادا کردی گئی۔ نماز عید قربان کے اجتماع سے مرکزی جامع مسجد کے پیش امام علامہ فداحسین مظاہری، فرزند مرحوم پیش امام شیخ علی مدد مولانا مرتضٰی حسین اور انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی نور محمد نے خطاب کیا۔ نماز عید کے موقع پر پیش امام علامہ فداحسین مظاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنت ابراہیمی کا مقصد یہ نہیں ہے کہ دیکھاوے کیلئے جانور خرید کر لوگوں کے سامنے ذبح کرے، تقسیم کرے اور یا پھر فریج بھر لیں۔ سیخ کباب کی تصاویر سوشل میڈیا پر دے دیں۔ بلکہ سنت ابراہیمی کا مقصد یہ ہے کہ اللہ کی راہ میں اپنے عزیز ترین چیز کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ دوسری مقصد یہ ہے کہ اپنے قریبی اور رشتہ داروں کو اپنے ساتھ عید میں شریک کرے۔ انہوں نے قومی مسائل کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی تمام تر مسائل کا واحد راہ حل اتفاق و اتحاد ہی ہے۔ الحمداللہ اب تک اتفاق و اتحاد کی تمام کاوشوں میں پاراچنار کے عوام نے بھر پور ساتھ دیا۔ جس سے پاراچنار کے اکثر مسائل اور دشمن کے کافی تعداد میں منصوبے خاک میں ملادیے گئے۔ انہوں نے آخر میں پاکستان کی سالمیت، دنیا بھر میں مسلمانوں کی محفوظ رہنے کیلئے خصوصی دعائیں دیں۔ نماز عید کا اجتماع ختم ہونے کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملاکر عید کی مبارکباد دیے اور پھر وہاں سے جاکر سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی جانوروں کو ذبح کیا۔ یاد رہے کہ پاک فوج کے بریگیڈئیر نے مرکزی عید گاہ آکر علامہ فداحسین مظاہری اور عوام کے ساتھ عید کی مبارک باد دینے کیلئے تشریف لائے تھے۔ بریگیڈئیر نے پیش امام کے ساتھ ملاقات میں عید کے مبارک باد کے بعد کرم ایجنسی کے کئی مسائل پر گفتگو کی۔ علامہ فداحسین مظاہری نے انکے آنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ 

نماز عید کے دوران پاک فوج اور مقامی رضاکاروں نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے تھے۔ صبح سے لیکر 11 بجے تک تمام موبائیل سروسز معطل کردیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 666090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش