0
Saturday 2 Sep 2017 22:20

منزل کے حصول تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، شاہ غلام قادر

منزل کے حصول تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، شاہ غلام قادر
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا دین، ہمیں بھلائی کا درس ملتا ہے دُکھی انسانیت کے دُکھ درد میں شریک ہونے کی ضرورت ہے۔ ضرورت مند افراد کا سہارا بن کر ثواب حاصل کیا جا سکتا ہے۔ عید کی خوشیوں میں غریبوں کو بھی شامل کیا جائے۔ عید کے موقع پر اپنے پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھول سکتے ان کی جدوجہد میں ان ساتھ رہیں گے۔ بھارت امریکہ کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، ایل او سی پر فائرنگ سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ منزل کے حصول تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے۔
خبر کا کوڈ : 666093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش