0
Sunday 3 Sep 2017 10:13

امریکہ کی دھمکیوں نے پوری قوم کو متحد کر دیا، شفیق الرحمن

امریکہ کی دھمکیوں نے پوری قوم کو متحد کر دیا، شفیق الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا فرض ادا کریں گے لیکن اس کے ساتھ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے بھی اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، امریکہ کی دھمکیوں نے قوم کو متحد کر دیا ہے۔ پاکستان کی جانب میلی نگاہ ڈالنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دی جائیں گی۔ بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادی افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں۔ ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کٹ مرنے کیلئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
خبر کا کوڈ : 666146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش