0
Sunday 3 Sep 2017 14:09

خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے کی شناخت ہوگئی، کراچی کا رہائشی اور انجینئر تھا

خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے کی شناخت ہوگئی، کراچی کا رہائشی اور انجینئر تھا
اسلام ٹائم۔ ایم کیو ایم کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ہلاک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی۔ دہشتگرد ملزم کراچی کا رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عید کی نماز کے بعد بفرزون میں ایم کیو ایم رہنماء خواجہ اظہارالحسن پر قاتلانہ حملہ کرنے کے بعد پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت ہوگئی۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دہشتگرد کی شناخت حسان کے نام سے ہوئی، جو پیشے کے لحاظ سے انجینئر تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد کئی سال تک ایک سیاسی جماعت کیلئے بھی کام کرتا رہا۔ سی ٹی ڈی نے سہراب گوٹھ میں واقع حسان کے گھر پر چھاپہ مار کر لیپ ٹاپ اور موبائل فون سمیت دیگر سامان تحویل میں لے لیا ہے۔ چھاپے کے دوران دو افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ حسان کے والد لیکچرار ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے اہل خانہ سے تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 666198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش