0
Sunday 3 Sep 2017 19:25

روہنگیا مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے عالمی برادری کیساتھ ملکر کام کرینگے، دفتر خارجہ

روہنگیا مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے عالمی برادری کیساتھ ملکر کام کرینگے، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھی بالآخر روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر نرم الفاظ میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام، نقل مکانی اور ان کے گھروں کو جلانے کے واقعات تشویشناک ہیں۔ میانمار حکومت مسلمانوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارراوئی کرے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو میانمار میں عید الاضحی کے موقع پر مسلمانوں کے قتل عام پر شدید تحفظات ہیں۔ عیدالاضحٰی پر ایسے واقعات تشویش اور غم وغصے کا باعث ہیں۔ مسلمانوں کی شہادتوں، جبری بے دخلی اور گمشدگی انتہائی تکلیف کا باعث ہے۔ انہوں نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے خلاف غیر انسانی سلوک میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے اور مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ ہم روہنگیا مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے عالمی برادری سے مل کر کام کریں گے اور اس مسئلے کو او آئی سی کے پلیٹ فارم پر اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 666212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش