0
Sunday 3 Sep 2017 20:08

سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ مسترد کردیا

سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے بینظیر قتل کیس میں انگلیاں پرویز مشرف پر اٹھا دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی وطن واپسی کے بعد اہم اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا۔ روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جس طرح بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد تمام ثبوت مٹانے کی کوشش کی گئی، جس طرح عدالت نے پولیس والوں کو سزائیں دیں اس سے تو پرویز مشرف مجرم بنتے ہیں، تاہم جن دہشتگردوں کو رہا گیا ہے وہ قابل تشویش ہے، اس لئے ہم اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں اور اس حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بینظیر کے قتل کیس میں اشتہاری قرار دیئے گئے پرویز مشرف کی انٹرپول سے گرفتاری کے لئے وفاقی حکومت سے درخواست کرے گی۔ روہڑی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں محترمہ کی شہادت کی تحقیقات اسکاٹ لینڈ یارڈ یا دیگر اداروں سے کرائیں تھیں۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو کسی اور ادارے نے نہیں بلکہ عدالت نے بری کیا ہے، ان کے خلاف نواز شریف اور پرویز مشرف کے دور میں داخل کیسز ثابت نہیں ہو سکے، ہمارا عدالت عالیہ اور عوام کی عدالت سے سوال ہے کہ آصف زرادری کے قید میں گزرے برس ہا برس کون واپس لوٹائے گا۔
خبر کا کوڈ : 666215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش