QR CodeQR Code

کراچی میں عید الاضحیٰ پر آلائشوں کے ڈھیر، بیماریاں اور تعفن پھیلنے لگا

3 Sep 2017 20:19

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بارش کے بعد کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو بروقت ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو کراچی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ پر قربانی کے بعد کی صورتحال کراچی والوں کے لئے آزمائش بن گئی، آلائشیں نہ اٹھنے سے سخت تعفن اٹھ رہا ہے۔ گلیاں، بازار اور محلوں سمیت سب ہی جگہ آلائشوں کے انبار لگے ہیں، لیکن انتظامیہ کہیں نظر نہیں آ رہی۔ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بارش کے بعد کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو بروقت ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو کراچی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 666221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666221/کراچی-میں-عید-الاضحی-پر-آلائشوں-کے-ڈھیر-بیماریاں-اور-تعفن-پھیلنے-لگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org