QR CodeQR Code

قربانی ایثار کا جذبہ ہے جو دوسروں کیلئے محبت، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، فاروق حیدر عزیز

3 Sep 2017 20:27

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر سرگودہا کا کہنا تھا کہ اسلام کی ابتداء اور انتہاء قربانی ہے، قربانی کے موقع پر نادار لوگوں کو خوشیوں میں اگر شامل کیا جائے، تو اس سے عید کی خوشیاں اور دل کو سکون ملتا ہے، عید پر مستحقین کو یاد رکھنا بھی اشد ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل کمشنر جنرل سرگودہا فاروق حیدر عزیز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کا مقصد تقوٰی ہے، اﷲ پاک کی خوشنودی کیلئے خواہشات کو قربان کرنے کا نام قربانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی ایثار کا جذبہ ہے جو دوسروں کیلئے محبت، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، اﷲ کی خوشنودی کیلئے عید الاضحٰی کے موقع پر قربانی دینے والے اﷲ کے پسندیدہ بندے ہیں، کیونکہ مذہب اسلام کی ابتداء اور انتہاء قربانی ہے، قربانی کے موقع پر نادار لوگوں کو خوشیوں میں اگر شامل کیا جائے، تو اس سے عید کی خوشیاں اور دل کو سکون ملتا ہے، عید پر مستحقین کو یاد رکھنا بھی اشد ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 666223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666223/قربانی-ایثار-کا-جذبہ-ہے-جو-دوسروں-کیلئے-محبت-اور-درس-دیتا-فاروق-حیدر-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org