0
Sunday 3 Sep 2017 20:24

کراچی، آلائشوں کے ڈھیر پاک فضائیہ کے طیاروں کیلئے بھی نقصاندہ

کراچی، آلائشوں کے ڈھیر پاک فضائیہ کے طیاروں کیلئے بھی نقصاندہ
اسلام ٹائمز۔ شہر میں جگہ جگہ آلائشوں کے انبار نہ صرف شہریوں کے لئے نقصان دہ ہیں، بلکہ پاک فضائیہ کے قیمتی طیارے اور پائلٹ کے لئے بھی خطرہ ہیں۔ کراچی میں جگہ جگہ آلائشوں کے انبار شہریوں کے لئے تو وبال جان ہیں ہی بلکہ پاک فضائیہ کے بیش قیمت طیاروں اور پائلٹ کے لئے بھی خطرہ ہیں۔ حکام پاک فضائیہ کے مطابق آلائشوں اور گندگی کی بہتات پرندوں کے لئے سازگار ماحول فراہم کرتی ہے جو سب سے زیادہ طیاروں کے حادثے کا سبب بنتے ہیں۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر پورا شہر لیکن خاص طور پر فضائیہ کے بیس کے اطراف کے علاقے گندگی سے لازماً پاک ہونے چاہیئں، اڑتے طیارے سے محض ایک چھوٹے سے پرندے کا ٹکرا جانا بڑے نقصان کا باعث بنتا ہے، حکام کے مطابق عید کے دنوں ان حادثات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 666224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش